پنجگور:(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے سبز کوہ میں قابض پاکستانی فورسز کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں شہید ہونے والے تین بلوچ سرمچاروں کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کردی گئی۔
شہید کماش عبدالمجید ولد ابراہیم کی نماز جنازہ کل رات ان کے آبائی علاقے خدابادان پنجگور میں ادا کی گئی۔ شہید زاکر ولد رزاق کی نماز جنازہ آج سہ پہر چار بجے ان کے آبائی علاقے کپر گوادر میں ادا کی گئی، جبکہ شہید دلجان ولد نزیر احمد کی نماز جنازہ شام چار بجے گرمکان پنجگور میں ادا کی گئی۔
یہ تینوں سرمچار قابض پاکستانی فوج کے ساتھ ایک جھڑپ کے دوران اپنے وطن کی دفاع میں بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔
نماز جنازہ میں بلوچ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تاہم، کسی آزادی پسند تنظیم نے اس جھڑپ یا شہداء کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔