دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںسبی:کلگری،نیلغ میں پاکستانی فوج کے2اہلکارہلاک5زخمی کیئے:بلوچ لبریشن آرمی

سبی:کلگری،نیلغ میں پاکستانی فوج کے2اہلکارہلاک5زخمی کیئے:بلوچ لبریشن آرمی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز سبی سے کوہستان مری کی جانب کلگری ، نیلغ کے مقام پر بلوچ قومی دولت تیل و گیس کی تلاش کرنے والے کمپنی کے سیکورٹی پر معمور قابض پاکستانی فوج کے ٹھکانوں پر ہمارے سرمچاروں نے خود کار ہتھیاروں کی مدد سے گھات لگا کر حملہ کیا ۔
اس حملے کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے 2 اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور 5 شدید زخمی کیئے ۔
آزاد بلوچ نے مزید کہا کہ یہ حملہ پی کے سکیل مشین گن ، اے کے47 کلاشنکوف اور آر پی جی کے راکٹ گولوں کی مدد سے کیا گیا، جس میں دشمن فوج اور لوٹ مار میں مصروف کمپنی تنصیبات کو کافی جانی و مالی نقصان کے ساتھ ، ساتھ دشمن فوج کے مورچوں کو بھی نشانہ بنا کے شدید نقصان پہنچایا گیا۔
اس حملے کے بعد بلوچ مزاحمتکار کامیابی سے اپنے معفوظ ٹھکانوں کی جانب روانہ ہوکر کسی نقصان کے بغیر اپنے منزل کو پہنچ گئے۔
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ تنظیم بلوچستان کے بلوچ قومی دولت و جغرافیہ کی ہر ممکن حد تک دفاع کرکے بلوچ قومی ریاست کے تشکیل تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز