شال ( ہمگام نیوز )
پسنی گاڑی کے قریب دھماکہ، ایک شخص ھلاک دوسرا زخمی ،سبی میں کریکر دھماکہ، ڈیرہ بگٹی فائرنگ دو افراد ھلاک ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے پسنی میں پرانے قبرستان کے قریب ایک گاڑی کے نزدیک آئی ای ڈی بم دھماکہ ہوا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں سلمان نامی شخص ھلاک دوسرا زخمی ہوا ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکہ بالاچ نامی شخص کی گاڑی پر ہوا جس کی زد میں آکر سلمان نامی شخص ھلاک دوسرا زخمی ہوا۔
تاہم ابھی تک واقعے کے محرقات معلوم نہیں ہوسکے اور نہ ہی کسی تنظیم نے حملے کی زمہ داری قبول کی ہے۔
بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق کھٹ پتلی وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے مسلح گروہ سے تعلق رکھنے والے صمد ہمزانی نے آج سوئی کے علاقے جانی بیڑی میں ایک مقامی شخص کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ جس پر مذکورہ افراد نے فائرنگ کی جس میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت میر ہوتکانی بگٹی اور ضلا ہوتکانی بگٹی کے ناموں سے ہوا ہے۔ تاہم واقعے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔
دریں اثناء سبی میں لائیو اسٹاک ڈپٹی ڈائریکٹر آفس کے قریب کریکر دھماکہ ہوا ہے۔
دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔
حملے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے ہیں، اور نہ ہی کسی نے اب تک اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔