سبی ( ہمگام نیوز) بلوچستان کے ضلع سبی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سبی چاکر روڈ پر چنگی قبرستان کے مقام سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کو شناخت کے لئے سبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے –
ریسکیو زرائع کے مطابق لاش کی شناخت محمد گل ولدلعل محمد قبیلہ قمبرانی محلہ مری آباد سکنہ مچھ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ میت کو ورثا کے حوالے کیا گیا۔