شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںسبی سیون شریف سے ایک سال قبل لاپتہ ہونے والے غلام محمد...

سبی سیون شریف سے ایک سال قبل لاپتہ ہونے والے غلام محمد کے اہلخانہ کی پریس کانفرنس بایابی کا مطالبہ

سبی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے رہائشی سیون شریف سندھ سے لاپتہ غلام محمد کی بیوی اور بیٹی منظورہ بی بی نے سبی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کہاکہ ہم ریلوے کالونی حمبل بابا سبی کے رہائشی ہیں اور گورگیج قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں میرا والد غلام محمد ولد اللہ رکھیہ جو کہ محکمہ ریلوے سبی لوگو شیڈ میں ملازمت کرتا تھا جس نے 14جنوری 2024کو اپنے آفیسر سے 12دن کی چھٹی لیکر گھومنے سیون شریف سندھ چلا گیا چند دن بعد ہم لوگوں نے اس کے موبائل پر رابطہ کیا نمبر بند جارہا تھا ہم لوگ پریشان ہو گئے اور واقعے کی ابتدائی اطلاع صدر پولیس سبی کو دی اور ہم لوگوں نے اپنے والد کو سندھ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں جاکر بہت ڈھونڈاجو کہیں بھی نہیں ملاتھا ایک سال گذرنے کے بعداب تک والد واپس نہیں آیا ہے اب ہمیں یقین ہو گیا ہے کہ میرے والد کسی روڈ حادثے میں یا کسی اور واقع میں جانبحق ہو گیا ہے۔

ا نھوں نے کہاکہ ہمارا کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ہے والد کے غائب ہونے کے بعد ہمارے گھر کا چولہا ٹھنڈا پڑگیا ہے ہم فاقہ کشی کی زندگی گذرانے پر مجبور ہوگئے ہیں اور تنگ دستی کی زندگی گزار رہے ہیں اپنوں نے بھی ہم سے منہ موڑ لیا ہے۔والد ہمارے خاندان کا واحد سہارا اور کفیل تھا محکمہ ریلوے نے بھی میرے والد کی تنخواہ بند کر دی ہے انہوں نے ریلوے حکام سے اپیل کی ہے کہ میرے والد کے تنخواہ کو بحال کرکے واجبات ادا کریں تاکہ ہم اپنے قرض ادا کریں اور باعزت طریقے سے زندگی گزار سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز