شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںسبی منی بس الٹ جانے سے 6 افراد ھلاک 15 زخمی ،...

سبی منی بس الٹ جانے سے 6 افراد ھلاک 15 زخمی ، شال ،وندر واقعات 2 افراد قتل

سبی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ سبی سے جیکب آباد جانے والی منی بس بختیار آباد کے مقام پر ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 مسافر جانبحق 15 زخمی ہوگئے،جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے ۔

علاوہ ازیں وندر الجلیل ہوٹل کے قریب مسافر کوچ اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جانبحق ہوگیا ۔

دریں اثناء شال ایئرپورٹ کے قریب ایک مزدور کی لاش ملی جس کے اوپر چوکاٹ گری ہوئی تھی جس کا نام 18 سالہ محمد فہد والد غلام حیدر قوم بلوچ کے نام سے ہوا ہے ۔ جس کو چھیپا ایمبولنس کے ذرئیے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز