کوئٹہ(ہمگام نیوز)بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے سبی کے علاقے میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ یہ بات انہوں نے منگل کو نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پراین این آئی کو بتائی۔ ترجمان نے کہا کہ منگل کو ہمارے سرمچاروں نے سبی کے علاقے کرمو میں ایف سی چیک پوسٹ پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایف سی کے 2اہلکارہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے جس کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہماری اس طرح کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی