شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںسبی کے علاقہ تلی سے جبری لاپتہ افراد کی جبری گمشدگی کی...

سبی کے علاقہ تلی سے جبری لاپتہ افراد کی جبری گمشدگی کی کہانی بزرگ جمعہ خان نے میڈیا سامنے رکھ دی

سبی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ سبی کے رہائشی جمعہ خان مری سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں لرزتے کانپتے ہاتھوں سے اپنے خاندان کے پانچ افراد کے جبری لاپتہ کیے جانے کی کہانی بتا ر ہے ہیں ، جنھیں سبی کے علاقے تلی سے فورسز نے مختلف اوقات میں جبری گمشدگی کا شکار بنایا ہے ،جس کے بعد سے اب تک ان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔

جبری لاپتہ افراد میں سے کوئی اٹھارہ سالوں سے لاپتہ ہے کوئی دس سالوں سے، بلوچستان میں جبری لاپتہ افراد کی ایسے اندوہناک کہانیاں ہر علاقے اور ہر گھر میں سننے کو ملتے ہیں۔

ریاستی فورسز انھیں عقوبت خانوں میں پھینک کر بھول جاتے ہیں اور اگر کوئی اپنے لوگوں کی بازیابی کے لئے آواز اٹھاتا ہے تو اس پر کوئی بھی گھناؤنے لیبل آسانی سے لگا دیا جاتا ہے. یہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی ذمہداری ہے کہ بلوچستان میں دو دہائیوں سے جنم لیتی بڑھتی اس انسانی المیے کا نوٹس لیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز