سبی ( ہمگام نامہ نگار) تازہ ترین اطلاع کے مطابق پاکستان آرمی نے گذشتہ کئی ہفتے سے جاری بولان آپریشن کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے سبی اور اس کے آس پاس کے علاقے جالڑی، سنگان اور دیگر علاقوں تک پھیلا دیا ہے اور آج صبح سے پاکستان آرمی کے کئی جنگی ہیلی کاپٹروں نے ان علاقوں میں بڑے پیمانے پہ بمباری کی جس سے کئی جگہوں پہ معتدد گھروں کو نقصان پہنچنے کے علاوہ کھڑی فصلات کو بھی آگ لگا دی ۔علاقے میں مواصلات کی زرائع نہ ہونے کی وجہ سے دیگر نقصانات کی تفصیل تاحال معلوم نہ ہوسکی ، تاہم سبی کے قریب سے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ لوگوں کی گھروں میں لوٹ مار کے بعد کئی لوگوں کو پاکستان آرمی کے اہلکار اپنے ساتھ لے گئے۔


