یکشنبه, اپریل 20, 2025
Homeخبریںسترہ ستمبر کو امریکہ،لندن ،جرمنی میں بلوچستان آزادی حوالےایرانی سفارتخانوں کے سامنے...

سترہ ستمبر کو امریکہ،لندن ،جرمنی میں بلوچستان آزادی حوالےایرانی سفارتخانوں کے سامنے مظاہرہ کیا جائیگا:FBM

لندن (ہمگام نیوزڈیسک) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا کے ویب سائیٹس فیسبک پیج اور ٹویٹر پر فری بلوچستان موومنٹ کے آفیشل پیجز اور اکاؤنٹ پر مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایف بی ایم کی جانب سے 17 ستمبر کو مغربی بلوچستان پر ایرانی قبضے کے خلاف لندن 16 princes Gate ,knightsbridge,London SW7 1pt میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 سے 5 بجے اور جرمنی Berlin ,Podbielskiallee 67,14195 Berlin میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 سے 5بجے تک اور امریکہUS state Department 2201 c st NW ,Washington,Dc 20520, USA میں مقامی وقت کے مطابق صبح 10 سے 11 بجے تک ایرانی سفارتخانوں کے سامنے مظاہرہ کیا جائیگا۔ اس مظاہرے کے ذریعے دنیا کو ایرانی مذہبی رجعت پسند ریاست کے مظالم بارے آگاہ کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی ایم کی جانب سے بلوچستان پر ایرانی قبضے کے خلاف لندن، امریکہ اور جرمنی میں مظاہرے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے. ان مظاہروں میں مقبوضہ بلوچستان میں ایرانی مظالم سے مقامی بلوچ آبادی کی حالت زار بارے دنیا کو آگاہ کیا جائیگا اور عالمی دنیا کو یہ پیغام دیا جائیگا کہ بلوچ قوم ایرانی قبضے کو کسی بھی صورت قبول نہیں کرتی اور اپنے مادر وطن کی آزادی کا مطالبہ کرتے ہیں.
فری بلوچستان موؤمنٹ امریکہ،برطانیہ اور جرمنی میں ایرانی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرے کریگی. ان احتجاجی مظاہروں کا مقصد بلوچ قوم پر ایرانی مظالم اور بلوچستان کی آزادی دنیا کے سامنے آشکار کرنا ہے.
فری بلوچستان موومنٹ کے ذمہ داران نے تمام انسانیت دوست، انسانی حقوق ,سیاسی کارکن اور میڈیا ہاؤسز سے اپیل کی ہے کہ وہ ایرانی مظالم کے خلاف بلوچ قوم کی آواز بنیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز