شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںسراوان اور زاہدان کے جیل میں دو بلوچ شہریوں کی پھانسی

سراوان اور زاہدان کے جیل میں دو بلوچ شہریوں کی پھانسی

زاہدان ( ہمگام نیوز) رسانک اطلاعاف کے مطابق گزشتہ روز 18 اکتوبر 2021 کو قابض ایران دو بلوچ قیدیوں کو زاہدان اور سراوان جیلوں میں پھانسی دی گئی۔

زاہدان سے پھانسی دینے والے شخص کی شناخت زکریا بلوچ نام سے ہوئی ہے جبکہ سراوان میں سعید صادقی کو صبح کے وقت پھانسی دے کر شہید کر دیا گیا ـ

کہا جاتا ہے کہ زکریا بلوچ کو 2019 میں زاہدان میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

دوسری جانب سروان جیل میں 20 سال تک قید میں رکھنے کے بعد اسے گزشتہ روز سروان میں صبح کے وقت کے پھانسی دی گئی ـ

اطلاعات کے مطابق سعید کو تقریبا 20 سال قبل قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے سزائے موت سنائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز