سراوان ( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان/ ششتون میں ایک روڈ حادثے میں پانچ افراد جانبحق جبکہ چھ شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق آج رات مغربی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے سراوان سے تقریبا 15 کلو میٹر دور دو گاڑیوں کے خوفناک تصادم سے دونوں گاڑیوں میں سوار پانچ افراد جانبحق ہوگئے جبکہ چھ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیئے سراوان کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔