سراوان( ہمگام نیوز )اطلاعات کے مطابق پیر 5 دسمبر کوسروان کے گاؤں ناہوک سے قابض ایرانی انٹیلی جن فورسز نے ایک بلوچ نوجوان کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
اس بلوچ شہری کی شناخت 19 سالہ “اسماعیل گمشادزہی” ہے جوکہ شستون/ سراوان کے گاؤں ناہوک کا رہائشی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسماعیل کو پیر کے روز انٹیلی جنس فورسز نے ناہوک گاؤں سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
واضح رہے کہ اس بلوچ نوجوان کے اہل خانہ کو محکمہ انٹیلی جنس کے حکام کی جانب سے بارہا اپیل کے باوجود کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا ہے جس کی وجہ سے اہل خانہ اپنے بچے کی صحت کے حوالے سے فکر مند ہیں۔