یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںسراوان: قابض ایرانی آرمی کا سبزکوہ اور گردونواح میں فضائی حملے

سراوان: قابض ایرانی آرمی کا سبزکوہ اور گردونواح میں فضائی حملے

سراوان (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق چند گھنٹے قبل شام کو قابض ایرانی فورسز نے جعلی سرحد پر سبزکوہ کے پہاڑی علاقوں اور اطراف پر پر فضائی حملے کیئے ہیں ۔

 جعلی سرحد پر کچھ مقامی ذرائع نے بتایا: ” جنگی جہازوں نے سبزکوہ ، نیکر، پروم اور گر کے علاقوں میں فضائی حملے کیے، جہاں بہت سے گاؤں ہیں، اور جیٹ طیارے ابھی تک پرواز کر رہے ہیں اور دھماکے ہو رہے ہیں۔ یہ اس حد تک فضائی بمباری کی وجہ سے ہوئی کہ دھماکوں کی آواز دور دور تک سنی گئی۔”

 ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ایک سابق اہلکار جان اچکزئی کی طرف سے ایکس پر شائع ہونے والی ٹویٹ سے اس امکان کو تقویت ملتی ہے کہ یہ حملے پاکستانی فوج کر رہے ہیں ۔ لیکن مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ حملے ایران نے پنجگور اور سراوان کے پہاڑی سلسلوں میں کئیے ہیں ۔

تاہم ابھی تک اس فضائی حملے کی مزید تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔

 واضح رہے کہ قابض ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کا دورہ کیا اور اس ملک کے حکام سے ملاقات کے بعد یہ حملے شروع ہوئے ہی

ں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز