دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںسراوان میں ایرانی فوج کی فائرنگ سے 11 افغان تارکین وطن قتل

سراوان میں ایرانی فوج کی فائرنگ سے 11 افغان تارکین وطن قتل

سراوان ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ایرانی بارڈر فورسز نے سراوان کے سرحدی علاقے میں افغان تارکین وطن کے ایک گروپ پر فائرنگ کر کے11 افراد کو قتل کر دیے۔

انسانی حقوق کی تنظیم بلوچ ایکٹوسٹ کمپین کی رپورٹ کے مطابق اتوار 13 مارچ کو ایرانی بارڈر فورسز کے ہاتھوں فائرنگ سے 11 افغان شہری جانبحق ہوئے۔

افغانی نیوز ویب سائٹ ،8صبح ، نے رپورٹ کیا ہے کہ صوبہ نیمروز کے مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 تارکین وطن افغان نوجوان جو سرحد کراس کر رہے تھے کو ایرانی بارڈر فورسز نے فائرنگ کرکے قتل کیے۔

 صوبہ نیمروز کے ذرائع نے کہا کہ تین دن قبل ایران سمگل کیے گئے 11 نوجوان افغان شہریوں کو ایرانی فورسز نے بلوچستان کے شہر سراوان کے علاقے شاستون میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ان نوجوانوں کا تعلق افغان صوبہِ نیمروز سے ہے اور یہ واقعہ تین روز قبل پیش آیا ہے۔

 ایک معتبر ذرائع نے 8صبح اخبار کو بتایا کہ ان نوجوانوں کی لاشیں 15 مارچ کو پل ابریشم بارڈر سے صوبہ نیمروز منتقل کی گئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز