سراوان(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پرسنل لائسنس پلیٹ والی پیجوٹ گاڑی مسافر تیز رفتاری اور قابو نہ پانے کی وجہ سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں سادہ لباس میں ملبوس فورسز کے دو اہلکار زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
رپورٹ لکھے جانے تک ان دو سادہ لباس میں ملبوس اہلکاروں کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے لیکن کہا جاتا ہے زابل کے سے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ سوران سے بیس کلومیٹر کے فاصلے پر فورسز گاڑی کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور سڑک سے اتر کر الٹ گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ ان فورسز میں سے ایک کی حالت بگڑنے کی وجہ سے اسے سراوان اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔