سراوان(ہمگام نیوز ) ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق، بدھ 2 ستمبر 2026 کو مسلح افراد نے سراوان میں ایک بلوچ شہری کے گھر کے اندر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔
ذرائع نے مقتول شہری کی شناخت 45 سالہ منصور مصطفائی سرجو ولد گل محمد کے نام سے کی ہے۔ جو کہ سراوان کے علاقے بخشان کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق، مسلح افراد دیوار پھلانگ کر شہری کے گھر کے صحن میں داخل ہوئے اور وہاں موجود منصور مصطفائی پر فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق، خبر فائل کیے جانے تک مسلح افراد کی شناخت اور حملے کے محرکات کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئ
ی تھیں۔


