جمعه, نوومبر 29, 2024
Homeخبریںسراوان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔

سراوان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔

سراوان: (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ دن سراوان میں ناہوک موڑ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص پر فائرنگ کرکے اسے قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سراوان کے علاقے ناہوک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 24 سالہ محمد صدیق ملک زادہ ولد یوسف ساکن جالک جانبحق ہوگیا۔

رپورٹ موصول ہوجانے تک اس شہری کے قتل میں نامعلوم مسلح افراد کی شناخت اور محرکات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

2023 سے لیکر تاحال جمع کی گئی رپورٹس کے مطابق 192 بلوچ شہریوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے ، جن میں سے 150 افراد جانبحق اور 42 افراد زخمی ہوئے۔ ان میں سے پانچ بچے اور چار خواتین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز