سراوان:(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق سراوان کے علاقے بم گاؤں میں موٹرسائیکل اور گزرنے والی ایندھن بردار گاڑی کے درمیان تصادم کے بعد ایک طالب علم شدید زخمی ہوگیا جہیں سراوان ہسپتال کے خصوصی نگہداشت کے شعبے میں داخل کرایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سراوان کے علاقے بم میں موٹرسائیکل سوار اور گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک بلوچ طالب علم 16 سالہ سلمان بلوزہی ولد عبدالکریم شدید زخمی ہوگیا جنہیں بعد میں سراوان کے ہسپتال کے خصوصی نگہداشت شعبے میں منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسکول بند ہونے کے بعد سلمان اپنی موٹرسائیکل پر بم کے علاقے میں جا رہا تھا کہ سراوان شہر کے سیرکان میں گزرنے والی ٹویوٹا گاڑی سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گیا جسے سراوان اسپتال منتقل کیا گیا، ان کی ٹانگ مکمل طور پر ضائع ہو گئی ہے۔ رن اوور ہونے کی وجہ سے اس کی ٹانگ کٹ جانے کا خدشہ ہے۔