سه شنبه, اکتوبر 22, 2024
Homeانٹرنشنلسراوان : کلگان میں بارودی سرنگ کے دھماکے اور قابض ایرانی فوج...

سراوان : کلگان میں بارودی سرنگ کے دھماکے اور قابض ایرانی فوج کی فائرنگ سے افغان تارکین وطن کی ایک اور تعداد ہلاک اور زخمی

سراوان (ہمگام نیوز) ابتدائی رپورٹ کے مطابق جمعرات 18 اکتوبر کی شام کو 150 افغان تارکین وطن کے ایک گروپ کو جو کہ کلگان سراوان کے سرحدی علاقے سے غیر قانونی طور پر بلوچستان کی سرزمین میں داخل ہونے کا منصوبہ بنا رہے تھے ، بارودی سرنگ کے دھماکے کا نشانہ بن گئے جبکہ اسی اثناء میں قابض ایرانی فوج اور دیگر بارڈر فورسز نے ان افغان تاریکین وطن پر براہ راست فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوگئے ۔

 جائے وقوعہ کے قریب مقامی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعرات کی شام کو 150 افراد پر مشتمل ایک گروپ جو کلگان سراوان سرحد کو غیر قانونی طور پر عبور کر کے بلوچستان میں داخل ہو رہے تھے قابض ایرانی آرمی کی بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا کر متعدد ہلاک و زخمی ہوئے لیکن اسی دوران ان افغانوں پر ایرانی فوج نے بھی فائرنگ کھول دی ۔ جس سے مزید ہلاکتوں اور زخمیوں میں اصافہ ہوا اور چند افراد اسی دوران لاپتہ بھی ہوگئے ۔

تاہم اس واقعے کی رپورٹ مکمل طور پر موصول نہیں ہوئی ہے ۔ لیکن کہا جاتا ہے کہ بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں فوری پر رپورٹ موصول ہونے میں دشواری ہو رہی ہے ۔ اسی وجہ سے یہ واقعہ جمعرات کو ہوئی ہے لیکن آج ان کی نا مکمل رپورٹ موصول ہوئی ہے ۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے تقریباً 300 افغان تارکین وطن کا ایک گروپ جو کلگان سراوان کے سرحدی علاقے کو عبور کر کے مقبوضہ بلوچستان میں داخل ہو رہے تھے گھات لگا کر قابض ایرانی آرمی نے ان پر حملہ کرکے ان میں سے 260 افغان تاریکین وطن ہلاک اور زخمی ہوئے ۔

(تصویر آرکائیو سے)

یہ بھی پڑھیں

فیچرز