یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںسرباز: مسلح افراد کے ہاتھوں قابض ایرانی آرمی کی ڈرون مار گرایا...

سرباز: مسلح افراد کے ہاتھوں قابض ایرانی آرمی کی ڈرون مار گرایا گیا ، متعدد اہلکار ہلاک و زخمی

سرباز (ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق

سرباز شہر میں واقع جلال آباد گاؤں پر قابض ایرانی سیکورٹی اور فوجی دستوں کے حملے اور ایک رہائشی مکان اور اس کے آس پاس کے پہاڑوں پر فائرنگ اور مسلح افراد کی جوابی کارروائی کے بعد ایک ڈرون طیارہ مار گرایا گیا جبکہ فائرنگ سے متعدد قابض ایرانی آرمی اہلکاروں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔

جلال آباد گاؤں میں مسلح افراد اور آرمی کے جھڑپ کے مقام سے مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ’’آج صبح سے جب جلال آباد گاؤں میں درجنوں فوجی اور دیگر فورسز کے دستے داخل ہوئے تو مسلح افراد پہاڑ کی بلندیوں اور اس جگہ پر پہلے سے ہی تیار تھے۔ لڑائی شروع ہونے کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں فوجی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے اور انہیں 7 ایمبولینسوں اور دیگر فوجی گاڑیوں کے ذریعے راسک اور ایرانشہر کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ذرائع نے پہلے کہا تھا فوجی ہیلی کاپٹر بھی علاقے پر اڑ رہے ہیں اور متعدد سیکیورٹی اور فوجی دستوں نے جلال آباد کے زیریں علاقوں کی طرف واقع پاکندر گاؤں اور جلال آباد کے شمالی حصے میں دپکور کے آس پاس میں سرباز راسک نقل و حمل کے محور کو بند کردیا گیا ہے۔ گاؤں والوں اور وہ گاڑیوں کو بھی جانے نہیں نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ قابض ایرانی آرمی آئی آر جی کے مطابق یہ آپریشن (فوجی جارحیت) شہدا سیکورٹی مشق کا حصہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز