سرباز ( ھمگام نیوز) رسانک نیوز کے مطابق گزشتہ شام 6 بجے سرباز شہر کے انزا گاؤں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بلوچ شہری زخمی ہوگئے۔
زخمی افراد کی شناخت لطیف ملازھی ولد حیسن اور چار سالہ حسین ارجمندی ولد محمد نور کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے آبادی کے بیچوں بیچ فائرنگ کی اور فائرنگ کے بعد وہاں سے فرار ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیئے فوراً قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم چار سالہ حیسن ارجمندی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔