دوشنبه, اکتوبر 14, 2024
Homeخبریںسرباز وفا کی تحریروں پر مشتمل کتاب "جنگولیں پدا" شائع

سرباز وفا کی تحریروں پر مشتمل کتاب “جنگولیں پدا” شائع

شال:(ہمگام نیوز) بلوچی زبان کے معروف شاعر و قلمکار سرباز وفا کی تحریروں پر مبنی کتاب “جنگولیں پدا” شائع ہو گئی ہے۔ یہ کتاب صبا انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ پبلیکیشنز کی جانب سے قارئین کے لیے جاری کی گئی ہے اور مختلف آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہے۔

بلوچی ادب کے شائقین اس کتاب کو اپنی قریبی لائبریریوں سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

“جنگولیں پدا” کو بلوچی ادب میں ایک منفرد تحفہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کتاب میں سرباز وفا نے شہید انور عرف فدا بلوچ کی جنگی کہانیوں کو انتہائی خوبصورت انداز میں تحریر کیا ہے۔ فدا بلوچ بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے ایک اعلیٰ تربیت یافتہ کمانڈر تھے، جو آواران کے علاقے مشکے سے تعلق رکھتے تھے۔ انہوں نے 5 اکتوبر 2016 کو قابض پاکستانی فورسز کے خلاف ایک بہادرانہ لڑائی کے دوران شہادت پائی۔

کتاب “جنگولیں پدا” میں فدا بلوچ کی جرات و بہادری کے وہ لمحات شامل ہیں جنہوں نے بلوچ نوجوانوں کے دلوں میں ایک نئے عزم کو جنم دیا۔ ان تحریروں میں نہ صرف فدا بلوچ کی جنگی حکمت عملی اور میدان جنگ میں ان کی بہادری کا ذکر ہے بلکہ ان کی شخصیت اور جدوجہد کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

کتاب کے اقتباسات: “فدا بلوچ ایک بہادر کمانڈر تھے جنہوں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر بلوچ قوم کی آزادی کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی۔ ان کی کہانیوں میں نہ صرف مزاحمت کی طاقت ہے بلکہ وہ قوم پرستی اور آزادی کے جذبے کو بھی مزید مضبوط کرتی ہیں۔”

یہ بھی پڑھیں

فیچرز