سرباز ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ سرباز کلات میں گزشتہ روز ایرانی قابض افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں سرباز کلات میں دو بلوچ شہریوں کو گولیاں لگیں، جس کے باعث ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے بلوچ شہری کی شناخت “امین دامنی” کے نام سے ہوا ہے، جو 21 سالہ نوجوان اور شہر پہره کا رہائشی تھا۔ زخمی اور گرفتار ہونے والے شہری کا شناخت 22 سالہ احمد حملی ولد جہان شاہ سکنہ دز سرباز سے ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، دوپہر تقریباً 3 بجے، ایرانی قابض افواج نے کلات شہر کے داخلی راستے پر ایک چیک پوسٹ قائم کی اور بغیر کسی وارننگ یا رکنے کا اشارہ دیے، امین اور احمد کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے: “اس فائرنگ کے نتیجے میں امین موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ احمد زخمی حالت میں بغیر کسی طبی امداد کے کلات پولیس اسٹیشن کی حوالات میں منتقل کر دیا گیا۔”


