کوئٹہ ( ہمگام نیوز) سردار غلام مصطفےٰ شاہوانی کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلوچ ناملعوم مقام سے این این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سردار غلام مصطفےٰ ریاست کے ایماء پر تیل وگیس تلاش کرنے والے کمپنیوں کو معاونت فراہم کررهے تهے اور اپنی قبائلی حیثیت کا غلط استعمال کرکے کمپنی کو سیکورٹی فراہم کررهے تهے جن کو پہلے بهی اس طرح کے عمل سے باز رہنے کی ہدایت کی گئی تھی.لیکن انہوں نے اسکو خاطر میں نہیں لایا ہم اس موقع پر بلوچ قوم کے تمام قبائل اور انکے سربراہان کو خبردار کرتے ہیں کہ وه بلوچ قومی وسائل کی لوٹ کھسوٹ میں ریاست کے معاونت سے گریز کریں