تہران (ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی معاون گورنر سیستان بلوچستان نے کہا ہے کہ سروان میں پولیس فائرنگ کی تحقیقات کررہی ہے۔ زخمیوں کے مطابق فائرنگ کرنے والے 3 افراد تھے، متاثرین کے اہلخانہ اور پاکستانی عوام سے گہری ہمدردی ہے۔ سیکیورٹی معاون کا مزید کہنا تھا کہ سیستان بلوچستان میں عدم تحفظ پیدا کرنے والوں کے خلاف فیصلہ ک±ن اقدامات کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات ایران کے سرحدی علاقے سراوان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 9 پاکستانیوں کو قتل کردیا۔ رپورٹس کے مطابق فائرنگ سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے، جاں بحق افراد ایران میں ڈینٹنگ پینٹنگ کا کام کرتے تھے۔