شال (ہمگام نیوز) بلوچ وومن فورم کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ21 مارچ 2025 کو کوئٹہ کے سریاب روڈ پر بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے کارکنوں اور لاپتہ افراد کے لواحقین پر پولیس کی تشدد سے تین نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ بی وائی سی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس، لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کیا، جس کی وجہ سے کہی بلوچ خواتین اور مرد زخمی ہوگئے اور اسی دوران پولیس نے پھر سے کئی لوگوں کو گرفتار کرکے لے گئے۔
مظاہرین نے شہدا کی لاشیں لے کر سریاب روڈ پھر دھرنا دے دیا اور انصاف کا مطالبہ کرتے رہے لیکن ریاست نے ان پر طاقت کا استعمال کرتے ہوئے صبح سویرے لواحقین سمیت ڈاکٹر ماہرنگ اور دیگر مظاہرین کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا اور شہدا کی لواحقین پر شدید تشدد کی گئ جو قابل تشویش ہے۔
ریاست ہر مسئلے کا حل تشدد میں دیکھتی ہے، جبکہ مظاہرین صرف اپنے لاپتہ رشتہ داروں کی بازیابی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس تشدد کے خلاف آواز اٹھائیں اور مظاہرین کے ساتھ کھڑے ہوں۔
بلوچ وومن فورم لاپتہ افراد کے لواحقین سمیت بی وائی سی کی مرکزی رہنماؤں کی رہائی کی مطالبہ کرتی ہے گرفتار بلوچوں کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔