شال (ہمگام نیوز) بلوچ وومن فورم نے سریاب روڈ پر پولیس کی فائرنگ اور تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ انسانیت کے خلاف ایک سنگین جرم ہے۔ پولیس کی جانب سے اس قسم کی کارروائی، جو کہ غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے، نے نہ صرف بلوچ عوام بلکہ پورے معاشرتی نظام کو متاثر کیا ہے۔ بلوچ وومن فورم نے اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور اس واقعہ میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
بلوچ وومن فورم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ریاستی تشدد کا شکار ہونے والی خواتین اور دیگر افراد کو انصاف کی فراہمی ایک بنیادی حق ہے، اور بلوچ عوام اس ظلم اور جبر کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے شدید ردعمل دے اور اس وقت برما ہوٹل کے مقام پر احتجاجی دھرنے میں شریک ہو-