یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںسری لنکا میں معاشی بحران کے باعث حالات بدتر،صدر کی رہائشگاہ پر...

سری لنکا میں معاشی بحران کے باعث حالات بدتر،صدر کی رہائشگاہ پر مظاہرین کا حملہ

کولمبو (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کے باعث عوام ایک بار پھر سڑکوں پر آگئے اور انہوں نے صدر کی رہائشگاہ پر حملہ کردیا،جسے روکنے کے لئے فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی،مشتعل عوام نے فورسز کی گاڑیوں کو آگ بھی لگادی ۔ تفصیلات کے مطابق معاشی بحران کیخلاف صدر گوٹا سے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا،صورتحال کے دیکھتے ہوئے غیر معینہ مدت تک کولمبو میں کرفیو نافذ کردیا گیا،مظاہرین نے فورسز کی گاڑیوں کو آگ لگادی جبکہ سڑکوں کو بلاک کر دیا۔ معاشی بحران کے باعث صدر گوٹابایا راجہ پکسے کی رہائشگاہ کے باہر مظاہرین کی بڑی تعداد موجود تھی،جو بجلی بندش اور دیگر مسائل کیخلاف گو گوٹا اور حکومت مخالف مظاہرے کررہے تھے،مظاہرین صدر کو ڈکٹیٹر بھی پکارتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز