یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںسری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجاپکسے مستعفی ہوگئے

سری لنکا کے وزیراعظم مہندا راجاپکسے مستعفی ہوگئے

کولمبو (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق معاشی بحران اور سری لنکا میں نافذ ایمرجنسی کے درمیان سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجاپکسے مستعفی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن حکومت کے حکام نے وزیراعظم کی جانب سے استعفیٰ پیش کرنے تصدیق کی۔

حکام کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپنا استعفیٰ صدر کو بھجوادیا ہے۔

دوسری جانب سری لنکن صدر گوٹابایا راجاپکسے کےحامیوں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، کولمبو میں ہونے والی جھڑپوں میں زخمیوں کی تعداد 78 ہوگئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق کولمبو میں جھڑپوں کے بعد غیرمعینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ صدر راجاپکسے کے حامیوں نے صدارتی دفتر کے سامنے دھرنا دینے والے مظاہرین پر ڈنڈوں سے حملہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ صدر راجاپکسے کے دفتر کے سامنے مظاہرین 9 اپریل سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں، وہ سری لنکن صدر سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر گوٹابایا راجاپکسے وزیراعظم مہندا راجاپکسے کے چھوٹے بھائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز