جدہ (ہمگام نیوزویب ڈیسک ) مشرق وسطی کے خطے میں بدامنی کی سرپرست ایران اور اس کے پراکسی حوثی مسلسل اس کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ اس خطہ میں مسلسل بدامنی رہے۔ عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق رات نو بج کر پانچ منٹ پر یمن سے ایک بلیسٹک میزائل جازان شہر پرداغا گیا تاہم سعودی ڈیفینس فورس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے میزائل مار گرایا۔ اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے جمعرات کی شام یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل سرحدی شہر جازان میں ہدف تک پہنچنے سے پہلے مار گرایا۔یمن میں آئینی حکومت کی مدد کے لیے قائم عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب میں شہری آبادی کو دانستہ طورپر نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حوثی سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملے جاری رکھ کر اقوام متحدہ کی قراردادوں 2231 اور 2216 کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ حوثی باغی ایران کی مدد یافتہ گذشتہ کئی ماہ سے سعودی عرب پرمسلسل بیلسٹک میزائل سے حملے کر رہے ہیں۔


