سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںسعودی عرب ایسی منصوبہ میں سرمایہ کاری سے باز رہنا چایئےجو بلوچوں...

سعودی عرب ایسی منصوبہ میں سرمایہ کاری سے باز رہنا چایئےجو بلوچوں کے لاشوں پر بنے گا،؛بلوچ رہنما حیربیارمری

لندن (ہمگام نیوز ) بلوچ رہنما حیربیار مری نے پاکستانی وزیر اطلاعات کے بیان پر اپنا پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک حالیہ پریس بریفنگ میں پاکستانی وزیر اطلاعات اور نشریات نے دعوی کیا کہ سعودی عرب نے سی پیک میں سرمایہ کاری پر متفق ہوکر پاکستان کی حکمت عملی اور اقتصاد سے متعلق تیسری شراکت دار بن چکی ہے۔ میں بہ حثیت ایک بلوچ جو بلوچستان کی آزادی کے لئے جد و جہد کرتا ہوں سعودی عرب پر بلوچستان پاکستان تنازع میں مداخلت نہ کرنے اور فریق نہ بننے پر زور دیتا ہوں۔ سعودی عرب کو ایک ایسی منصوبہ میں سرمایہ کاری سے باز رہنا چایئےجو معصوم بلوچوں کے لاشوں پر بنے گا۔ چین پاکستان گٹھ جوڑ کا بلوچستان کو ٹکڑے اور نوآبادی بنانے، گوادر کو غیر ملکیوں سے بھر نے اور مقامی بلوچ آبادی کو اپنی ہی سرزمین پر اقلیت میں تبدیل کرنے کا مقصد ہے۔

ہم سی پیک اور پاکستان چین دوسرے منصوبوں کو ان کی بلوچوں کو مارنے اور ان کی سرزمین اور وسائل پر قبضہ کرنے کو حکمت عملی کا ایک حصہ سمجھتے ہیں۔ اس طرح کے منصوبے بلوچوں کی موت اور تباہی کا ذریعہ ہے اور ہم بلوچ ایسے نوآبادی توسیع پسندی کا مذاحمت اور مقابلہ کرینگے۔ چینی اور پنجابی گٹھ جوڑ خطے میں عدم استحکام کو مزید بگاڑے گا کیونکہ چین اپنی معاشی دہشت گردی کے ذریعے دنیا کو نوآبادی بنانا چاہتی ہے جبکہ پنجابی عالمی امن کو تباہ کرنے کے لئے جہادی نظریے کو فروغ دے رہی ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اپنی بڑائی ظاہر کرتا ہے کہ مسلمان قوموں کے درمیان کوئی تنازعات نہیں ہونا چایئے اور یہی کہ پاکستان بھڑکتے شعلوں کو بجانے میں کردار ادا کریگی۔ وہ اس حقیقت کو بھول رہا ہے کہ ایک پاکستان ہی رہی ہے جس نے اس بھڑکتے آگ کو شروع میں جلائی۔ ہندوستان سے اسکی علحیدگی کے پہلے نو مہینوں میں، پاکستان نے ہماری خودمختار ملک کو جبری اور ناجائزقبضہ کرکے بلوچستان کو آگ لگادیا۔ یہ بنگالیوں کے نسل کشی کا مجرم ہے۔ پاکستان کی افغانستان اور بھارت میں مداخلت ایک کھلی راز ہے۔ آج تقربیا ایسے تمام بڑے دہشت گردانہ واقعات کا براہ راست یا بالواسطہ طور پر پاکستان کے ساتھ ربط ہے۔ چنانچہ اگر پاکستان علاقائی اور بین الاقوامی تنازعات کو حل کرنا چاہتی ہے تو دنیا بھر میں یا پھر کم از کم مسلمان دنیا میں بھڑکتے شعلوں کو بجانے کا عملی طور پر رضامندی کا ثبوت دیتے ہوئے سب سے پہلے اپنی قابض فوجی دستوں کو بلوچستان سے نکال دینی چایئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز