بدھ, جون 26, 2024
ہومانٹرنشنلسعودی عرب: ایک ہفتہ میں رہائشی و سرحدی ضوابط کی خلاف ورزی...

سعودی عرب: ایک ہفتہ میں رہائشی و سرحدی ضوابط کی خلاف ورزی پر 13 ہزار افراد گرفتار

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چھ جون سے لے کر 12 جون 2024 کے عرصہ میں سعودی عرب کی مشترکہ سکیورٹی فیلڈ کی مہموں میں رہائشی اور سرحدی امور کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے 12 ہزار 950 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سیکورٹی فیلڈ مہمات کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد میں سے آٹھ ہزار 213 نے رہائشی نظام کی خلاف ورزی کی تھی۔ تین ہزار 340 افراد نے سرحدی حفاظتی نظام کے ضوابط کو روندا تھا۔ اس کے علاوہ ایک ہزار 397 افراد لیبر سے متعلق ضوابط کو پامال کرتے پکڑے گئے۔

دوسری جانب سرحد عبور کر کے مملکت میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار ہونے والوں کی کل تعداد 817 تک پہنچ گئی جن میں سے 40 فیصد یمنی، 57 فیصد ایتھوپیا کے شہری اور تین فیصد دیگر قومیتوں کے افراد تھے ۔ 104 افراد کو غیر قانونی طریقے سے مملکت سے باہر کی سرحدوں کو عبور کرنے کی کوشش پر گرفتار کیا گیا۔

حفاظتی مہمات نے ان 10 افراد کی گرفتاری کی تصدیق بھی کی جو رہائش، کام، اور سرحدی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کو نقل و حمل، پناہ دینے اور ملازمت دینے اور انہیں چھپانے میں ملوث تھے ۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مختلف ضوابط کے نفاذ کی مہم میں گرفتار کئے گئے تارکین وطن کی تعداد 30 ہزار 131 تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں 977 خواتین بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز