یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںسعودی عرب میں دہشتگردی میں ملوث 81 مجرمان کو سزائے موت دے...

سعودی عرب میں دہشتگردی میں ملوث 81 مجرمان کو سزائے موت دے دی گئی

ریاض (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں انتہا پسند گروہوں سے تعلق رکھنے والے 81 مجرمان کو سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 81 مجرمان کو سزائے موت دی گئی ہے جو کہ داعش اور القاعدہ سمیت غیرملکی ایجنسیوں اور حوثی ملیشیا سے بھی وابستہ تھے، مجرمان میں سعودی اور یمنی شہری شامل ہیں۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سزائے موت پانے والے مجرمان کےخلاف غداری اور دہشت گردی کے سنگین الزامات تھے، مقامی عدالتوں نےٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر مجرمان کو سزائے موت سنائی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مجرموں نے حکومتی اداروں، عبادت گاہوں اور عوامی مقامات کو نشانہ بنایا جب کہ بعض نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کا قتل کیا، بارودی سرنگوں کی تنصیب پرتشدد کارروائیوں کے علاوہ ریاستی اداروں کو بھی نقصان پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز