ہمگام نیوز ڈیسک: زرائع کے مطابق سعودی عرب نے کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
دوحہ تھری کی سائیڈ لائن پر افغان عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سعودی عرب کے نمائندے سے ملاقات کی۔
ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ سعودی عرب جلد از جلد کابل میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنا چاہتا ہے اور دونوں ممالک ایک مناسب موقع کی تلاش میں ہیں۔
سعودی عرب نے فروری 2023 میں اپنے سفارت کاروں پر حملے کے خدشے کے پیش نظر کابل میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا تھا