واشنگٹن (ہمگام ویب نیوز ) میڈیا اطلاعات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا ایران کے پراکسی حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض پر دو بلیسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ کھڑر رہنے کی اعادہ کی۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اس طرح کی سرگرمیوں کو یمن کے بحران کو مزید گھمبیر کرنے کی سازشوں کی وجہ سمجھتے ہیں۔
امریکی وزیرخارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سعودی عرب کو اپنی سرحدوں کے دفاع کا پورا حق حاصل ہے اور واشنگٹن ریاض کو اپنے دفاع میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔خیال رہے کہ اتوار کی شام سعودی کی جدید فضائی دفاع نے حوثیوں کی جانب سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائل فضاء میں مار گرائے تھے۔
یمن میں آئینی حکومت کے قیام کے لیے سرگرم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق شام کے وقت حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل سعودی عرب کی حدود میں داخل ہوئے۔ سعودی عرب کے پیٹریاٹ دفاعی سسٹم نے فوری حرکت میں آتے ہوئے بیلسٹک میزائل مار گرائے۔ یہ دونوں میزائل یمن میں حوثیوں کےگھڑ صعدہ سے داغے گئے تھے۔امریکا نے یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کی جانب بیلسٹک میزائل داغے جانے کی شدید مذمت کی اور کہا ہے کہ سعودی عرب کو اپنی سرحدوں کے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔