جمعه, جنوري 31, 2025
Homeخبریںسلامتی کونسل کی غزہ جنگ بندی کی قرارداد منظور، بین الاقوامی خیرمقدم

سلامتی کونسل کی غزہ جنگ بندی کی قرارداد منظور، بین الاقوامی خیرمقدم

 جنیوا( ہمگام نیوز) سلامتی کونسل کے ارکان نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی قرارداد کے مسودے کی منظوری دی۔  وہ ممالک جو سلامتی کونسل کے مستقل رکن نہیں ہیں نے قرارداد کا مسودہ پیش کیا جس میں غزہ کی پٹی میں یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

امریکہ نے قرارداد کو منظور کروانے کیلئے اس قرارداد کے خلاف ووٹنگ دینے سے اجتناب کیا۔ جبکہ اسرائیل نے واشنگٹن کی جانب سے ووٹنگ سے باز رہنے پر  شدید تنقید کی ہے۔

اجلاس کے آغاز میں کونسل میں روس کے نمائندے نے قرارداد کے مسودے میں “مستقل جنگ بندی” کا جملہ شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن اس معاملے کی امریکہ نے مخالفت کی، جس کے پاس ویٹو کا اختیار ہے۔

سلامتی کونسل کے دس غیر مستقل ارکان میں سے آٹھ، یعنی الجزائر، مالٹا، موزمبیق، گیانا، سلووینیا، سیرا لیون، سوئٹزرلینڈ اور ایکواڈور نے اس قرارداد کے مسودے پر کام کیا۔

اقوام متحدہ میں برطانیہ کے سابق سفیر مارک لائل گرانٹ نے کہا کہ اس فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ اسرائیل اب “بنیادی طور پر، اگلے پندرہ دنوں کے اندر اپنی فوجی مہم روکنے کا پابند ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز