مسقط (ہمگام نیوز) سلطنت عمان کے حکمران سلطان قابوس طویل علالت کے بعد کل شام کو انتقال کرگئے۔
سلطان قابوس قابوس 18 نومبر 1940 کو پیدا ہوئے اور نے 1970 میں اپنے والد کو تختہ الٹ کر عمان کی حکمرانی سنبھالی، وہ عرب دنیا اور مشرق وسطیٰ سب سے زیادہ حکومت کرنے والے حکمران تھے۔
سلطان قابوس اپنے مفاہمانہ طرز حکومت کی وجہ سے پوری دنیا میں جانے مانے حکمران تھے جنہوں نے عمان کو دنیا اور خطے کے تمام تنازعات سے دور رکھا اور عمان ہمیشہ سے خطے اور دنیا کے تنازعات میں غیر جانب دار رہا ہے۔ ان کی وفات سے دنیا ایک عظیم لیڈر اور حکمران سے محروم ہوگئی۔
وہ بلوچ دوست حکمران کے طور پر بھی جانے جاتے تھے۔ اسی بنیاد پر عمان کو دوسرا بلوچستان کہا جاتا ہے جہاں دنیا میں بلوچستان کے علاوہ سب سے زیادہ بلوچ زندگی گزار رہے ہیں اس وقت عمان کی آبادی کی 35 فیصد بلوچوں پر مشتمل ہے اور ملک میں آرمی چیف اور دیگر اعلیٰ ترین حکومتی عہدوں پر بلوچ فائز ہوکر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
ادارہ ہمگام ان کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتی ہے اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی ہے کہ خداوندتعالیٰ ان کو اپنے جواد رحمت میں جگہ دیکر جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، دکھ کی اس گھڑی میں بلوچ قوم عمانی بلوچوں اور عمانی قوم کے غم میں برابر کی شریک ہے۔


