سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںسمندری طوفان '' وایو'' نے پسنی کے ساحل کو اپنی لپیٹ میں...

سمندری طوفان ” وایو” نے پسنی کے ساحل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

گوادر( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق پسنی میں سمندری پانی شہری آبادی کی جانب گامزن ہے، جس سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ اٹھی ہے.

تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان ” وایو ” کے اثرات پسنی میں بھی آنے لگے. جڈی زرین کا رستہ بند ہوگیا ہے جبکہ پولیس چیک پوسٹ کے قریب بھی سمندر کا پانی جمع ہو گیا ہے.

زرائع کے مطابق سمندری پانی قریبی آبادی میں داخل ہو رہا ہے جس سے لوگ تشویش میں مبتلا ہو چکے ہیں. پسنی کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر گوادر سے مطالبہ کیا ہے اس تشویش کے پیش نظر مقامی لوگوں کی جان و مال محفوظ بنایا جائے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز