جمعه, سپتمبر 20, 2024
Homeخبریںسمیر، رﺅف اور حانی بلوچ کو انا اور جہالت کی بھینٹ چڑھایا...

سمیر، رﺅف اور حانی بلوچ کو انا اور جہالت کی بھینٹ چڑھایا گیا: این ڈی پی

کوئٹہ (ہمگام نیوز) نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر سلمان بلوچ نے بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں سمیت سمیر بلوچ ، رﺅف بلوچ اور حانی بلوچ کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کو انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کے منشور کی سنگین خلاف ورزی ہے عالمی ادارے اس کا نوٹس لے وفاقی اور صوبائی نگراں سیٹ اپ وہ پیرا شوٹر ہیں جو ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر بیٹھ کر اقتدار کے ایوانوں تک پہنچتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں اپنے دیگر ساتھیوں ثناءبلوچ، حمیدہ بلوچ، گنج بلوچ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں روز اول سے ہی حالات کو خراب رکھا گیا نام نہاد نو آبادیاتی صورتحال کے اختتام کے باوجود لوگوں میں غلامی اور نو آبادیاتی اثرات ختم نہیں ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں آئے روز جبری گمشدگی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی روز کا معمول بن چکی ہے اسی ماہ 30 سے زائد نوجوانوں کو جبری طور پر گمشدہ کیا گیا جن میں اکثر نوجوانوں کی عمریں 13 سے 22 سال تک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2 ہفتے قبل تربت کے رہائشی سمیر بلوچ اور اس کی بیوی حانی بلوچ کو گھر سے اغواءکیا گیا اور چند روز بعد ان کی نعشیں ملیں اسی طرح سمیر بلوچ کے بھائی رﺅف بلوچ کو بھی انا اور جہالت کی بھینٹ چڑھا دیا گیا انہوں نے کہا کہ حالیہ وفاقی اور بلوچستان میں آنے والے نگران سیٹ اپ میں ایسے لوگوں کو عہدوں سے نوازا گیا ہے یہ وہ پیرا شوٹر ہیں جو ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر بیٹھ کر اقتدار کے ایوانوں تک پہنچتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے مسئلے کو کوئی بھی اہمیت نہیں دیتا ہماری انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے درخواست ہے کہ وہ بلوچستان میں بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگی کا نوٹس لے اور ان کی روک تھام کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز