شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںسندھو دیش ریولوشنری آرمی نے کراچی، گھوٹکی اور لاڑکانہ میں حملوں کی...

سندھو دیش ریولوشنری آرمی نے کراچی، گھوٹکی اور لاڑکانہ میں حملوں کی ذمہداری قبول کرلی

کراچی (ہمگام نیوز) سندھی آزادی پسند مسلح تنظیم سندھو دیش ریولوشنری آرمی نے کراچی, گھوٹکی اور لاڑکانہ میں قابض پاکستانی فوج پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ایس آر اے کے ترجمان سوڈھو سندھی نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں شہید نیاز لاشاری کو قومی سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھوٹکی حملے میں رینجرز کی ویگو گاڑی میں سوار رینجرز ڈی ایس آر سمیت 4 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ گھوٹکی میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی پر حملے میں بم ڈسپوزل انچارج ہلاک جبکہ دو اور اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی لیاقت آباد کیمپ پر کھڑی رینجرز کی گاڑی پر حملے میں 2 رینجرز اہلکار مارے گئے اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔

ایس آر اے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ لاڑکانہ چانڈکا کالج کے سامنے رینجرز چوکی پر کھڑے اہلکاروں پر کیئے گئے حملے میں ‏ایک اہلکار مارا گیا اور 4 شدید زخمی ہوئے ہیں جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم قبول کرتی ئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز