پنجشنبه, نوومبر 28, 2024
Homeخبریںسندھی شاعر کے گھر پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کا چھاپہ،بیٹا لاپتہ

سندھی شاعر کے گھر پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کا چھاپہ،بیٹا لاپتہ

کراچی (ہمگام نیوز) سندھ کے قومی شاعر مہر ڈبائی کے گھر کو پولیس اور ریاستی اداروں نے اپنے گھیرے میں لیکر ان کے چھوٹے بیٹے شاعر اور فنکار شمروز ڈبائی کو اغواء کرکے زبردستی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

مہر ڈبائی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا آج رات ریاستی اداروں نے میرے گھر کو گھیرے میں لیا خواتین سے بدتمیزی اور گلام گلوچ کے بعد میرے چھوٹے بیٹے شمروز ڈبائی کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لےگئے۔

 انکے بقول کہ میرا اور میرے بچوں کا قصور یہ ہے کہ ہم ایک شعور رکھتے ہیں، سندھ دھرتی سے پیار کرتے ہیں اور سندھ کے لیے گیت لکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا گھر میں چھاپے سے قبل میرے تمام سوشل میڈیا اکاونٹ ہیک کیے گئے تاکہ میں کسی کو اپنی آواز نہ پہنچا سکوں۔

مہر ڈبائی کے گھر میں گھس کر چادر اور حدود کا تقدس پامالی اور اس کے معصوم بیٹے کے اغواء کو سندھی قوم پرست کارکنوں نے شدید مذمت کی ہے۔

سندھودیش کے سماجی حلقوں نے پاکستان کے اس طرح طاقت کے غلط استعمال کی روایت کو شرمناک فعل قرار دیا ہے۔ سندھی کارکنوں نے مزید کہا کہ مہر ڈبائی صاحب اکھیلے نہیں مشکل کی گھڑی میں پورا سندھ ان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔

 وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ سندھیوں کو قومی شعور کی سزا دی جا رہی ہے۔ سندھ کے قومی شاعر مہر ڈبائی کے گھر میں داخل ہونے اور پاکستانی فورسز کے ہاتھوں گھر میں خواتین اور بچوں کی تذلیل اور ان کے چھوٹے بیٹے شمروز کے اغوا کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ نے شمروز کے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز