نواب شاہ ( ہمگام نیوز)سندھ سے اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز نواب شاہ کے علاقے خیرپور میں قابض پاکستانی فورسز نے گھر پر دھاوا بول کر پانچ پانچ بلوچ شہریوں کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیا ۔
علاقائی ذرائع کے
مطابق پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والوں میں نور محمد ولد جمعہ خان، انکے دو بیٹے، غلام محمد اور ظفر ولد حضور بخش شامل ہیں جو بلوچ کے ڈومکی قبائل سے تعلق رکھتے ہیں ۔
جو سندھ کے علاقے خیرپور و دیگر علاقوں میں رہائش پزیر ہیں۔
واقعہ کے خلاف جبری گمشدگی کا نشانہ بننے والے افراد کے اہل خانہ نے خیرپور انتظامیہ کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا اور لاپتہ پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کیا ۔


