شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںسندھ میں بلوچ کو انکی شناخت و زبان بدلنے کے عمل کی...

سندھ میں بلوچ کو انکی شناخت و زبان بدلنے کے عمل کی مذمت کرتا ہوں: ظفر سہتو

کراچی (ہمگام نیوز) جیئے سندھ موومنٹ کے بانی اور سندھ قوم پرست رہنما ظفر سہتو نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بلوچ قوم کو اپنی شناخت بدلنے اور بلوچی کو مادری زبان قرار دینے سے روکنے کا عمل قابل مزمت عمل ہے۔ جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

موصوف نے مزید کہا کہ بلوچ قوم کو اپنی شناخت بدلنے اور بلوچی زبان کو اپنی مادری زبان کہنے کے حق سے دستبردار کرانا یہ سندھی و بلوچ دوستی نہیں بلکہ فاشسٹ رویہ ہے اور ایسے رویوں کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ظفر سہتو جیئے سندھ فریڈم موومنٹ کا بانی اور مرکزی چیف آرگنائزر ہے، جو کہ سندھ کی آزادی پر یقین رکھتا ہے اور آزادی کی حصول کیلئے قوم پرستانہ سیاست سے منسلک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز