ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی کے علاقے بیھ لوٹی میں گیس و تیل تلاش کرنے والی کمپنی ماڑی انرجیز لمیٹڈ کے قافلے پر اس وقت آئی ای ڈی حملہ ہوا جب کمپنی کے ملازمین گیس سروے میں مصروف تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق کمپنی کے ملازمین ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
یاد رہے گزشتہ ہفتے سے ڈیرہ بگٹی کے کئی علاقوں میں بلوچ آزادی پسند تنظیم کی جانب سے بڑے پیمانے پر کارروائی کی آغاز ہوچکی ہے۔