ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلیکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں سوئی گیس فیلڈ سے کراچی جانے والے چھتیس انچ قطر کے گیس پائپ لائن کو دو ڈنڈائی کے مقام پر دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔
ترجمان نے کہا دھماکے کے بعد گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی اور گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ یہ کاروائی گزشتہ روز نہتے جبری گمشدہ نوجوانوں کے جعلی مقابلے میں شہادت کے ردعمل کے طور پر کیا گیا۔
ترجمان نے کہا اس حملے کی زمہ داری بی آر اے قبول کرتی ہے۔