دوشنبه, جون 16, 2025
Homeخبریںسوئی میں آئی ایس آئی اہلکاروں پر حملہ ایک ہلاک، زین کوہ...

سوئی میں آئی ایس آئی اہلکاروں پر حملہ ایک ہلاک، زین کوہ گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کردیا۔ بی آر اے

ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی (بی آر اے) کے ترجمان سرباز بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں بازار کے قریب خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے اہلکاروں کو دستی بم حملوں میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق ایک اور کارروائی میں بلوچ سرمچاروں نے زین کوہ گیس فیلڈ سے سوئی پیوریفکیشن پلانٹ جانے والی 36 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی۔

 دونوں کارروائیوں کی ذمہ داری بلوچ ریپبلکن آرمی قبول کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز