ڈیرہ بگٹی (ہمگام نیوز) مسلح افراد نے سوئی کے تحصیل بازار میں مکان کے اندر گھس کے 73 نمبر گیس ویل پر کام کرنے والے اہلکاروں پر اندھا دھند فائر کھول دیا۔ تین افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں پی پی ایل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واضع رہے کہ بلوچ مسلح تنظیموں کی جانب سے پی پی ایل سمیت تمام گیس کمپنیوں کے کام پر پابندی عائد ہے۔