یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںسوراب ،مکران مختلف روڈ حادثات میں 4 افراد ھلاک 2 زخمی ہوگئے

سوراب ،مکران مختلف روڈ حادثات میں 4 افراد ھلاک 2 زخمی ہوگئے

شال ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ سوراب بائی پاس کے مقام پر گزشتہ شام موٹر سائیکل سوار زامیاد گاڑی سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دونوں افراد عطاء محمد رئیسانی سکنہ نغاڑ اور نور محمد مڑداشئی سکنہ سیاہ کمب موقع پر جانبحق جبکہ دو زخمی ہوگئے جانبحق افراد کا تعلق سوراب سے ہے جبکہ زخمی افراد کا تعلق سندھ سے بتایا جا رہاہے جنکو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے خضدار ریفر کردیا گیا ۔

علاوہ ازیں مکران کوسٹل ہائی وے دارو ڈگار کے مقام پر مسافر بس اور پروبکس گاڑی کے درمیان حادثہ ایک شخص ھلاک دوسرا زخمی ۔

حادثے میں خضدار کا رہائشی زاکر ولد غلام رسول موقع پر جان بحق ہوگیا جبکہ عبدالغنی ولد عبدالمجید ساکن خضدار زخمی ہوگیا۔

واضح رہے کہ مکران کوسٹل ہائی وے پر سفر کرنے والے مسافر بسوں کے سفر کرنے کی وقت مقرر ہونے کےبعد مزید حادثات رونما ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے کیونکہ تمام مسافر گاڑیاں مقرر وقت پر پہنچنے کے لیے تیزرفتاری سے سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

دریں اثناء۔ تربت، تمپ ،مند زبیدہ جلال روڈ کی خستہ حالی ایک اور جان لے لی ۔ رودبن تمپ کے رہائشی دس سالہ طالبعلم عزیز ولد نصرت ہفتہ کی صبح اسکول جاتے ہوئے وین کی چھت سے گر کر حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز