سوراب ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے سوراب سے 22 نومبر 2013 کو قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر اغواء ہونے والے سیف اللہ رودینی کی بہن نے اپیل کی ہے کہ سیف اللہ رودینی کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے۔
سیف اللہ رودینی کی بہن نے مزید کہا کہ میرے بھائی کو سات سال کا طویل عرصہ گُزر چکا ہے وہ اب تک منظر عام پر نہ لایا جاسکا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر سیف اللہ رودینی پر کوئی الزام ہے تو اُسے ریاست کی ہی عدالتوں میں پیش کر کے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں، اس طرح کسی کو بغیر جرم کے قیدخانوں میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنانا انسانی حقوق کی شدید ترین پامالی ہے۔
سیف اللہ رودینی کی ہمشیرہ نے ملکی اور غیر ملکی انسان حقوق کے علمبرداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میرے بھائی اور تمام بلوچ مغوی افراد کی بازیابی کیلئے ہمارا ساتھ دیں تاکہ تمام مغوی افراد کے لواحقین ان اذیت ناک لمحوں سے چھٹکارا پاسکیں۔